وزیردفاع منوہر پاریکر نے ہریانہ میں جاٹ تحریک سے پیدا ہونے والی پرتشدد صورتحال سے سختی سے نمٹنے کا حکم دیا، جہاں جاٹ تحریک کے پرتشدد شکل اختیار کرلینے کے بعد عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور عوامی املاک اور روز مرہ کی زندگی
کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
فوج کے آپریشن روم میں 30 منٹ کی میٹنگ میں وزیر دفاع کو فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ نے ہریانہ کی تازہ صورتحال سے واقف کیا۔
میٹنگ میں ملٹری آپریشن کے ڈائریکٹر جنرل بھی موجود تھے